↩️

📜 ایمانِ مفصل

ایمان کا تفصیلی بیان — متن اور اردو ترجمہ

📖

ایمانِ مفصل

اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَمَلٰٓئِکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْقَدْرِ خَیْرِہٖ وَشَرِّہٖ مِنَ اللّٰہِ تَعَالٰی وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ
ترجمہ: میں ایمان لایا اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر اور قیامت کے دن پر اور اس پر کہ اچھی اور بُری تقدیر اللہ کی طرف سے ہے اور موت کے بعد اٹھائے جانے پر۔
📌

مختصر شرح

ایمان کے تفصیلی بیان کو "ایمانِ مفصل" کہتے ہیں۔ اس میں سات چیزوں پر ایمان کا اقرار ہے:

  • اللہ عَزَّوَجَلَّ پر ایمان
  • اس کے فرشتوں پر ایمان
  • اس کی کتابوں پر ایمان
  • اس کے رسولوں پر ایمان
  • قیامت کے دن (یومِ آخرت) پر ایمان
  • اچھی اور بُری تقدیر کے اللہ کی طرف سے ہونے پر ایمان
  • موت کے بعد اٹھائے جانے (بعث) پر ایمان
ایمان کی تعریف: حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ اپنے ربّ کے پاس سے جو کچھ لائے ان سب کو حق جاننے اور سچے دل سے ماننے کو ایمان کہتے ہیں۔
📚 ماخذ: کتاب «مدنی نصاب برائے مدنی قاعدہ» — مجلس مدرسۃ المدینہ، دعوتِ اسلامی (مکتبۃ المدینہ)
دعوتِ اسلامی کتب لائبریری