📖
ایمانِ مجمل
اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ کَمَا ھُوَ بِاَسْمَآئِہٖ وَصِفَاتِہٖ وَقَبِلْتُ جَمِیْعَ اَحْکَامِہٖ اِقْرَارٌ بِاللِّسَانِ وَتَصْدِیْقٌ بِالْقَلْبِ
ترجمہ: میں ایمان لایا اللہ پر جیسا کہ وہ اپنے ناموں اور صفتوں کے ساتھ ہے اور میں نے اس کے تمام احکام قبول کئے زبان سے اقرار کرتے ہوئے اور دل سے تصدیق کرتے ہوئے۔
📌
مختصر شرح
ایمان کے اِجمالی (یعنی مختصر) بیان کو "ایمانِ مجمل" کہتے ہیں۔
ایمان کے بیان کی دو قسمیں ہیں: (۱) ایمانِ مجمل (۲) ایمانِ مفصل۔ ایمانِ مجمل میں اقرار کیا جاتا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے تمام ناموں اور صفتوں کے ساتھ جیسا ہے اس پر ایمان ہے، اور اس کے تمام احکام زبان کے اقرار اور دل کی تصدیق کے ساتھ قبول ہیں۔
تفصیلی بیان کے لیے ایمانِ مفصل پڑھیں۔
📚 ماخذ: کتاب «مدنی نصاب برائے مدنی قاعدہ» — مجلس مدرسۃ المدینہ، دعوتِ اسلامی (مکتبۃ المدینہ)
دعوتِ اسلامی کتب لائبریری
دعوتِ اسلامی کتب لائبریری